کابل

وزیر معدنیات و پیٹرولیم ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران روانہ 

وزیر معدنیات و پیٹرولیم ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران روانہ 

 

 

کابل (الامارہ): امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر معدنیات و پیٹرولیم ملا ہدایت اللہ بدری ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایران روانہ ہو گئے۔ وہ تہران میں ہونے والی معدنیات کے ماہرین اور محققین کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیر معدنیات اس کانفرنس کے موقع پر مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں افغانستان کی معدنی صلاحیت، دستیاب مواقع اور کان کنی کے شعبے میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔