کابل

وزیر مواصلات و معلوماتی ٹیکنالوجی کا دورہ ازبکستان

وزیر مواصلات و معلوماتی ٹیکنالوجی کا دورہ ازبکستان

 

 

کابل (الامارہ) – امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر مواصلات و معلوماتی ٹیکنالوجی مولوی نجیب اللہ حیات حقانی ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہونے والے علاقائی ممالک کے “RCC” اکتیسویں اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کا دورہ کیا ہے۔

 

اس اہم اجلاس میں خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، 2025ء میں ہونے والی ITU ورلڈ کانفرنس کی تیاریوں، نان جیو سٹیشنری سیٹلائٹس کی ترقی اور ٹیلی کام فراڈز کی روک تھام جیسے کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

مولوی نجیب اللہ حیات حقانی نے اجلاس کے دوران سیٹلائٹ، پوسٹل سروسز اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق موضوعات پر شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔