نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( بی این اے ) افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو بڑی مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا کامیاب آغاز کیا۔ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں یوگنڈا ٹاس نے جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغان سائیڈ نے رحمان اللہ گربز اور ابراہیم زدران کی نصف سنچریوں کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر یوگنڈا کو 184 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم یوگنڈا کے بلے باز افغان باؤلرز فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور مجیب الرحمان کے سامنے بے بس رہے اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور افغان ٹیم 125 رنز سے میچ جیت گئی۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گربز نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں فضل الحق فاروقی نے 5 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.