نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور خوست میں پاکستانی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی خواتین اور بچوں کے ردعمل میں پاکستانی سفیر کو طلب کر لیا اور اسے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ مذکورہ حملوں کی مذمت کے ساتھ پاکستان کو آگاہ کرتی ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کو دنیا کی سپر پاورز کے خلاف جدوجہد آزادی کا طویل تجربہ ہے اور وہ اپنی سرزمین پر جارحیت کو برداشت نہیں کرسکتی۔ پاکستان کی نئی سول حکومت اور پاکستانی عوام کو کچھ حلقوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور غلط پالیسیوں سے دونوں پڑوسی مسلم ممالک کے تعلقات کو مزید پیچیدہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.