کابل

پاکستان اور دیگر ممالک میں افغان مہاجرین سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان اعلامیہ

پاکستان اور دیگر ممالک میں افغان مہاجرین سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان اعلامیہ

 

گذشتہ 45 سالوں سے افغانوں کو بیرونی جارحیتوں اور جنگوں کی وجہ سے مختلف ممالک میں بے شمار مسائل اور نقل مکانی کا سامنا ہے۔ یہ صورت حال افغانوں پر مسلط کی گئی اور افغان قوم یہ مشکلات سہنے کے لیے مجبور کی گئی ہے۔ اب جب کہ افغان مہاجرین کو مختلف مسائل اور جبری ملک بدری کا سامنا ہے۔ اس لیے درج ذیل نکات اہم اور ضروری ہیں۔
1- سب سے پہلے تو ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے گذشتہ چالیس سالوں میں افغانوں کو اپنے ممالک میں جگہ دی، اب بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانوں کو زبردستی ملک سے نکالنے پر مجبور نہ کریں، متعلقہ ممالک اسلامی بھائی چارے اور انسانی محبت کے پیش نظر تحمل سے کام لے کر افغانوں کو مہلت دے۔
2- جن ممالک میں افغان باشندے رہتے ہیں، انہوں نے ان ممالک کی سلامتی کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا اور نہ ہی وہ عدم استحکام پیدس کرنے میں ملوث ہیں۔
3- ہم چاہتے ہیں کہ پڑوسی ممالک اسلامی بھائی چارے کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان مہاجرین کے ساتھ بہتر سلوک کریں۔
4- جن ممالک سے افغانوں جبری طور پر بے دخل کیے جا رہے ہیں اور وہ واپس اپنے ملک آ رہے ہیں۔ ان کی جائیدادیں اور رقوم ان کا اپنا حق ہے۔ کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ ان سے رقم یا جائیداد لے لیں یا پھر ان کے لیے غیر منصفانہ شرائط وضع کریں۔
5- وہ افغان جو موجودہ صورت حال اور بعض ممالک کی پوزیشنوں کی وجہ سے مشکلات میں ہیں۔ ان کے گھر آنے کے لیے تمام افغانوں خاص طور پر اہل ثروت اور تاجروں کو چاہیے کہ وہ مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے ہائی کمیشن کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ان کی آباد کاری، نقل مکانی، رہائش، علاج اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ان کی مدد کریں، ایسی صورت حال میں انھیں فراموش نہ کریں۔
6- اب جب کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی حاکمیت کے بعد ملک میں مکمل طور پر امن و امان، ایک حکومت اور تمام افغانوں کے درمیان اخوت کی فضا قائم ہوگئی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے تمام حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ اخلاص اور توجہ سے مہاجرین کی خدمت کریں اور کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔ وزارت تجارت و صنعت واپس آنے والے سرمایہ کار مہاجرین کی سرمایہ کاری کے لیے فوری طور پر سہولیات فراہم کرے۔ ان اہل وطن کو جو سیاسی دباؤ کی وجہ سے ملک سے باہر گئے ہیں انھیں بھی دوبارہ اپنے ملک آنے اور یہاں سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں توفیق ارزاں فرمائے کہ تمام مہاجرین کی احسن طریقے سے خدمت کریں۔
آمین یا رب العلمين.
امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۵/۴/۱۶ه ق
۱۴۰۲/۸/۹هـ ش – 31/10/2023 م