پروان

پروان ایک نہر کی تعمیر کا آغاز

پروان ایک نہر کی تعمیر کا آغاز

کابل(بی این اے )
پروان ولیج ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق اس صوبے میں ایک کینال کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے ۔
مذکورہ صوبے کے دیہی تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر ملا عبدالصمد صادق نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ صوبے کے ضلع سید خیل کے قلعہ سپید علاقے میں 8 لاکھ 65 ہزار 818 افغانی کی لاگت سے ایک نہر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے،جو مستقبل قریب میں مکمل کر لیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کینال کی لمبائی 225 میٹر اور چوڑائی ایک میٹر ہے جس کی تعمیر سے 50 ایکڑ اراضی سیراب اور 150 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ نہر کی تعمیر سے علاقے کے درجنوں افراد کو روزگار فراہم ہوا ہے۔