پنجشیر

پنجشیر میں زمرد کی مزید 40 کانیں دریافت، تعداد 1250 تک پہنچ گئی

پنجشیر میں زمرد کی مزید 40 کانیں دریافت، تعداد 1250 تک پہنچ گئی

 

کابل ( بی این اے ) پنجشیر ڈائریکٹوریٹ آف مائنز اینڈ پیٹرولیم نے حال ہی میں اس صوبے میں زمرد کی 40 نئی کانوں کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
پنجشیر کے مائنز اینڈ پیٹرولیم کے سربراہ مولوی محمد قاسم امیری نے کہا: زمرد کی یہ کانیں حال ہی میں اس صوبے کے ضلع پیران کے قرب و جوار میں دریافت ہوئی ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس صوبے میں اب تک زمرد کی 1,250 کانیں دریافت ہوچکی ہیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان نے اس صوبے کی 550 زمرد کی کانوں کے لیے کان کنی کے اجازت نامے دیے ہیں اور اس کے کام کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں مقامی مزدوروں کو کام فراہم کیا گیا ہے۔
مولوی امیری نے یہ بھی کہا کہ پنجشیر میں سونے، یاقوت اور لوہے کی کانوں سے مذکورہ معدنیات کے استخراج کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجشیر کے زمرد کی بہترین کوالٹی کی وجہ سے تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اس صوبے زمرد قانونی اور شفاف بولی کے ذریعے لاکھوں ڈالرز کے عوض 5 مرتبہ ملکی اور غیر ملکی تاجروں کو فروخت کیے جا چکے ہیں۔