پکتیا

پکتیا میں گزشتہ ایک سال کے دوران 73000 شناختی کارڈز جاری کیے جاچکے

پکتیا میں گزشتہ ایک سال کے دوران 73000 شناختی کارڈز جاری کیے جاچکے

کابل(بی این اے )
صوبہ پکتیا کے محکمہ شماریات و اطلاعات نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 45 ہزار 428 الیکٹرانک اور 27 ہزار 533 کاغذی شناختی کارڈ جاری کیے ہیں۔

اس صوبے کے محکمہ شماریات اور اطلاعات کے ڈائریکٹر مفتی محمد آصف قرار کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 800 افراد الیکٹرانک اور کاغذی شناختی کارڈ سے متعلق خدمات حاصل کرنے کے لیے اس محکمے کے متعلقہ دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز سمیت اس صوبے کے تمام اضلاع میں ان کے متعلقہ دفاتر فعال ہیں اور گزشتہ سال ان دفاتر کے ذریعے تقریباً 4,000 شہریوں کو کاغذی شناختی کارڈ، جبکہ 2,500 سے زائد افراد کو برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج سے متعلق خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

ان کے مطابق، مذکورہ صوبے میں اس وقت الیکٹرانک شناختی کارڈز کےاجراء کے لیے دو شعبے فعال ہیں ،اس کے علاوہ، گردیز سٹی برانچ درخواست دہندگان کو پوسٹ ڈسٹری بیوشن سروسز (برتھ سرٹیفکیٹ، پیدائش، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن) بھی فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر قومی ادارہ برائے شماریات و اطلاعات کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکٹرانک شناختی کارڈز کی تقسیم کو ملک کی سطح پر دور دراز علاقوں اور اضلاع تک بڑھا دیا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے الیکٹرانک شناختی کارڈ حاصل کر سکیں۔