پکتیا

پکتیا میں 203منصوری کور سے 500 مجاہدین 3 ماہ کی تربیت کے بعد فارغ التحصیل

پکتیا میں 203منصوری کور سے 500 مجاہدین 3 ماہ کی تربیت کے بعد فارغ التحصیل

 

کابل ( الامارہ ) وزارت قومی دفاع اور ڈپٹی چیفس آف اسٹاف نے 203 منصوری کور کے 500 مجاہدین کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں وزارت قومی دفاع کے پہلے نائب الحاج ملا محمد فاضل “مظلوم”، مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف حاجی مالی خان صدیق، منصوری کور کے ڈپٹی کمانڈر، گورنر پکتیا اور بہت سے عہدیداران اور قائدین نے شرکت کی۔ عہدیداروں نے جہاد کے مقاصد، شریعت اور اسلامی نظام کی مضبوطی اور تحفظ کے حوالے سے جامع تقاریر کیں اورکہا:کہ یہی قومی اسلامی فوج کے بہادر سپوت ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گی۔
اس کے علاوہ فارغ التحصیل مجاہدین کی جانب سے مختلف ہتھیاروں کے استعمال کے عملی مظاہرے اور دیگر فوجی مشقیں بھی کی گئیں۔