پکتیا

پکتیا کے تاریخی قلعہ بالاحصار کو تفریحی و سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

پکتیا کے تاریخی قلعہ بالاحصار کو تفریحی و سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

 

کابل( بی این اے ) پکتیا کے تاریخی قلعہ بالاحصار کو تفریحی و سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لیے وزارت ہاؤسنگ و شہری ترقی کے وفد نے پکتیا کے ضلع گردیز کے تاریخی قلعے بالا حصار کی تعمیر نو کے لیے سروے کا بقیہ 20 فیصد مکمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

وزارت ہاؤسنگ و شہری ترقی کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے مطالعات کے ذمہ دار محمد یاسین ہجرت نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ صوبے کا دورہ کرنے کا مقصد گردیز کے تاریخی قلعے کا جائزہ لینا اور بقیہ سروےکی تکمیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ بالاحصار کا 80 فیصد سروے اس سے قبل مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ 20 فیصد سروے بجلی اور پانی کی فراہمی کے حوالے سے شروع کر دیا ہے۔ جس کے بعد بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

گردیز کا تاریخی قلعہ جو ہزاروں سال پرانا ہے اور منہدم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے، اس کی جلد از جلد تعمیر و مرمت مکمل کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گردیز بالاحصار کا شمار اہم سیاحتی علاقوں میں ہوتا ہے، اگر اسے بحال کیا جائے تو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا اور حکومت کی آمدنی کا ایک اچھا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔