پکتیکا

پکتیکا، 16 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

پکتیکا، 16 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل (الامارہ) صوبہ پکتیکا ڈائریکٹریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلق والی بال فیڈریشن کی جانب سے صوبہ پکتیکا کے سپورٹس جمنازیم میں 16 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے یاران ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل یاران اور میریانی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس کے نتیجے میں یاران ٹیم نے حریف میریانی ٹیم کو 2/3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند تفریح ​​فراہم کرنا تھا ، نیز پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو کپ اور بہترین کار کردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔