پکتیکا

پکتیکا، 20 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر 

پکتیکا، 20 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر 

 

کابل(الامارہ )

صوبہ پکتیکا فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس صوبے کے ضلع ارگون میں 20 ٹیموں پر مشتمل ٹیپ بال کرکٹ مقابلے جو آٹھ روز قبل شروع ہوئے تھے ، نظر شاہ ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔

ان مقابلوں کا فائنل نظر شاہ اور عزت اللہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں نظر شاہ ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 18 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔