پکتیکا

پکتیکا، 28 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

پکتیکا، 28 ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
پکتیکا ضلع یوسف خیل کے میست گاؤں میں وزارت فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے تعاون سے 28 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ مقابلے نظر زاہد ٹیم کی فتح سےاختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل نظر زاہد اور میست نائٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں میست نائٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 8 اوورز میں حریف ٹیم کو 92 رنز کا ہدف دیا، جبکہ دوسری جانب نظر زاہد ٹیم نے مقررہ ہدف پورا کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ دو ہفتے تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔