پکتیکا،۱۱پلوں کی تعمیر کا کام مکمل

پکتیکا،۱۱پلوں کی تعمیر کا کام مکمل کابل (بی این اے) پکتیکا میں ۱۱ پلوں کی بنیادی مرمت کا کام مکمل کر کے کام شروع کر دیا گیا۔ باختر نیوز ایجنسی کو دی جانے والی وزارت پبلک ورکس کی اطلاع کے مطابق پکتیکا کے تین مختلف راستوں پر گیارہ پلوں کی مرمت کا کام مقامی حکام […]

پکتیکا،۱۱پلوں کی تعمیر کا کام مکمل
کابل (بی این اے) پکتیکا میں ۱۱ پلوں کی بنیادی مرمت کا کام مکمل کر کے کام شروع کر دیا گیا۔
باختر نیوز ایجنسی کو دی جانے والی وزارت پبلک ورکس کی اطلاع کے مطابق پکتیکا کے تین مختلف راستوں پر گیارہ پلوں کی مرمت کا کام مقامی حکام نے مکمل کرکے انہیں آپریشنل کردیا ہے۔
۳٫۴ ملین افغانی مالیت کے ان منصوبوں کا معاہدہ نجی تعمیراتی کمپنی “Bidar Hemet” کے ساتھ کیا گیا تھا، جس کی لاگت وزارت پبلک ورکس کے بجٹ سے ادا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کے کام کے دوران ورک ایریا کے کچھ مکینوں کو روزگار بھی فراہم کیا گیا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے مذکورہ راستوں پر لوگوں کی آمدورفت کے مسائل حل ہوگئے۔