نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) صوبہ پکتیکا کی فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس والی بال فیڈریشن کی جانب سے ضلع ارگون کے گاؤں ماندہ سادات میں 15 ٹیموں کے درمیان والی بال رمضان کپ مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ ان مقابلوں کا پہلا میچ عثمان زدران اور یوسف زدران ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں عثمان زدران ٹیم نے اپنے حریف یوسف زدران ٹیم کو 2-1 کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔ واضح رہے کہ ان مقابلوں کا مقصد کھیلوں کو دور دراز علاقوں تک پہنچانا اور لوگوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.