پکتیکا

پکتیکا ، گومل اداول چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع

پکتیکا ، گومل اداول چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع

کابل(بی این اے )

وزارت پانی و توانائی کی جانب سے 25 لاکھ افغانی سے زائد کی لاگت سے پکتیکا کے ضلع گومل میں اداول چیک ڈیم کی تعمیر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پکتیکا ضلع گومل کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع گومل میں اداول چیک ڈیم جو کہ32.5 میٹر لمبائی اور 5 میٹر اونچائی 5 میٹر چوڑائی پر مشتمل ہے اس کی تعمیراتی کام وزارت پانی و توانائی کے مالی تعاون سے 29 لاکھ 83 ہزار 120 افغانی لاگت سے شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس منصوبے میں علاقے کے بے شمار لوگوں کو دو ماہ کے لیے روزگار فراہم کیا گیا ہے۔