پکتیکا

پکتیکا میں فٹ بال اور جیولن کے مقابلے اختتام پذیر

پکتیکا میں فٹ بال اور جیولن کے مقابلے اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
پکتیکا فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں 35 ٹیموں کے درمیان فٹ بال کے مقابلے اور ضلع یوسف خیل میں 10 ٹیموں کے درمیان جیولن مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
مذکورہ صوبے کی جیولن فیڈریشن کے حکام نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ اس صوبے کے ضلع یوسف خیل میں دس ٹیموں کے درمیان جیولن مقابلے اتفاق ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
اس دوران پکتیکا فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے پکتیکا، پکتیا اور غزنی صوبوں کی 35 ٹیموں کے درمیان فٹ بال کے مقابلے جو کہ مرکز شرنہ سٹیڈیم میں شروع ہوئے تھے، زرمت ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔
واضح رہے کہ مقابلوں کے اختتام پر بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کو تحائف دیے گئے۔