نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( الامارہ ) صوبہ پکتیکا کے محکمہ حج و اوقاف نے مرکز شرنہ اور اضلاع کی 50 مساجد کو 3 لاکھ افغانی مالیت کا ضروری سامان فراہم کیا ہے۔ محکمہ حج و اوقاف کے صوبائی سربراہ شیخ عیدولی حلیمی نے کہا کہ ہم نے مرکز اور اضلاع کی 50 مساجد کو 300,000 افغانی مالیت کے 25 لاوڈ اسپیکرز، 800 مربع میٹر قالین اور 525 قرآن کے نسخے دیے ہیں۔ شیخ حلیمی نے کہا کہ ہم نے مساجد کو دیکھنے کے بعد ضروری اشیاء فراہم کیں اور ہم منصوبہ کے مطابق مرکزی اور ضلعی مساجد کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مولوی محمد عارف اقبال جو امام مسجد ہیں، نے حج و اوقاف کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر مسجد کو ان اشیاء کی ضرورت تھی، جو اس محکمہ کی طرف سے ضرورت کے مطابق فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ حج و اوقاف کے سربراہ نے گیان اور برمل کے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کی مساجد کا دورہ کیا تھا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.