پکتیکا

پکتیکا میں 32 کلومیٹر سڑک کی تعمیر نو کا کام مکمل

پکتیکا میں 32 کلومیٹر سڑک کی تعمیر نو کا کام مکمل

 

کابل ( بی این اے ) محکمہ رفاہ عامہ پکتیکا کے حکام کا کہنا ہے کہ 24 ملین افغانی کی لاگت سے دو سڑکوں کی تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ان سڑکوں کی افتتاح کے موقع پر پکتیکا کے گورنر مولوی فیض اللہ جمال حقانی نے کہا کہ مرکز شرنہ سے مٹا خان اور سردہ بند تک 32 کلو میٹر کی دو سڑکوں کی تعمیر نو 24 ملین افغانی کی لاگت سے مکمل ہوئی، اور آج اس کا افتتاح کیا گیا

یاد رہے کہ ان منصوبوں میں علاقے کے درجنوں لوگوں کو 3 ماہ تک روزگار کے مواقع فراہم ہوئے۔