نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
الامارہ اردو جمعہ کے دن چین کے دار الحکومت بیجنگ میں افغان سفیر بلال کریمی نے چینی وزارت خارجہ میں ایشیائی شعبے کے سربراہ ماو مینگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے سیاسی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ افغان سفیر اور ماو مینگ کے درمیان 29 جنوری پیر کو کابل میں ہونے والے علاقائی رابطہ گروپ کے پہلے اجلاس کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس اجلاس میں روس، چین، ایران اور پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان شرکت کریں گے۔ اس سے قبل جنوری کے دوسرے عشرے میں ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان حسن کاظمی قمی نے کابل اور بعد ازاں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ جس میں افغان اور پاکستانی حکام کے ساتھ علاقائی رابطہ گروپ کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی کے اس بات چیت کے بعد علاقائی رابطہ گروپ کا پہلا اجلاس پیر کو کابل میں منعقد ہو رہا ہے اور یہ کسی بھی فورم کا پہلا اجلاس ہے جس کی میزبان افغان حکومت ہے۔ اس اجلاس کا ایجنڈا کیا ہوگا؟ اس حوالے سے افغان سفارت خانہ نے وضاحت نہیں کی۔ مگر ماضی میں افغانستان پر منعقد ہونے والے اکثر اجلاسوں میں جامع حکومت کا قیام، تعلیمی صورت حال، منشیات کا خاتمہ، امن و امان کا قیام وغیرہ جیسی موضوعات پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ ان موضوعات پر افغان حکومت واضح موقف دیتی رہی ہے کہ ان کی حکومت میں تمام اقوام کے نمائندے موجود ہیں۔ اس لحاظ سے ان کی حکومت جامع ہے۔ منشیات کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ممکن بنا دیا گیا ہے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.