کابل

چین میں افغان سفیر کی چینی کمپنی ایم سی سی کے سربراہ سے ملاقات

چین میں افغان سفیر کی چینی کمپنی ایم سی سی کے سربراہ سے ملاقات

 

کابل( بی این اے ) چین میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر مولوی بلال کریمی نے آج سہ پہر افغان سفارت خانے میں چینی کمپنی ایم سی سی کے سربراہ وانگ جیچینگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مذکورہ کمپنی کے سربراہ وانگ جیچینگ نے تانبے کی کان مس ​​عینک سے استخراج کے معاہدے سے متعلق پیش رفت کے سلسلے میں خوشی کا اظہار کیا۔

اس کے ساتھ ہی مولوی بلال کریمی نے مس ​​عینک کان کی کان کنی کے معاہدے کے بارے میں امید کا اظہار کیا کہ مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعاون سے اپنے مندرجات کے مطابق احسن طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

بعد ازاں دونوں فریقین نے مذکورہ منصوبے کے باقی ماندہ تیکنیکی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔