نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور نے چائنا “چیندو” کمپنی اور ہریرود بلڈنگ کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق؛ اس ملاقات میں ان کمپنیوں کے نمائندوں نے افغانستان میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزارت پانی و توانائی کے سربراہ نے سرمایہ کاری میں کمپنیوں کی دلچسپی کو سراہا اور وزارت کی تکنیکی ٹیم کو ذمہ داری سونپی کہ وہ جلد از جلد ان کمپنیوں کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مل کر شمسی توانائی کی پیداوار میں سرمایہ کاری شروع کرے۔ منصور نے سرمایہ کاری کی رفتار اور عملی کام کے آغاز پر بھی زور دیا ہے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.