کابل

کابل، مانوگی چیک ڈیم کی تعمیر کا 60 فیصد کام مکمل

کابل، مانوگی چیک ڈیم کی تعمیر کا 60 فیصد کام مکمل

کابل (الامارہ)
وزارت پانی و توانائی کے مطابق
کابل کے ضلع بگرامیو میں مانوگی چیک ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق، کابل کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے صوبہ کابل کے ضلع بگرامیو میں مانوگی چیک ڈیم کی تعمیر کی نگرانی اور معاملات کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔
واضح رہے کہ مذکورہ چیک ڈیم کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام بھی تیزی سے جاری ہے اور عنقریب مکمل ہوجائے گا۔