کابل

کابل، وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے سیرت نبوی کے موضوع پر تحریری مقابلے کا انعقاد

کابل، وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے سیرت نبوی کے موضوع پر تحریری مقابلے کا انعقاد

 

 

کابل(الامارہ)وزارت اطلاعات و ثقافت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے کابل میں ” سیرت نبوی” کے عنوان سے ایک مقابلے کا انعقاد کیا۔ اس مقابلے میں تقریباً 300 افراد نے شرکت کی۔

 

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد نئی نسل کو خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی زندگیوں سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے معاشرے میں بالخصوص نوجوانوں میں مطالعے کے رجحان کو فروغ ملے گا۔

 

حکام کے مطابق سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ نوجوانوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرتی رہے گی۔