نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم ملا ہدایت اللہ بدری سے ازبکستان کے نائب وزیر معدنیات و ارضیات قدیرایف اور وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معدنیات کی تلاش اور پراسس کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، معدنیات کی برآمد اور پروسیسنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر معدنیات نے دونوں ممالک کے درمیان معدنیات کی تلاش اور پراسسنگ کے مقصد سے طے پانے والے مشترکہ معاہدوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مجموعی طور پر سیکیورٹی صورتحال بہتر اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں، ازبک سرمایہ کار افغانستان میں ہائیڈرو کاربن اور ٹھوس معدنیات کے استخراج اور پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ دریں اثناء ازبک وفد نے معاہدوں پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ افغانستان میں لوہے اور ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ معدنیات کے شعبے میں مشترکہ مطالعاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ آخر میں دونوں فریقین کے درمیان مشترکہ مطالعاتی منصوبوں کا تعین کیا گیا اور یہ وعدہ کیا گیا کہ مستقبل قریب میں عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.