کابل

کابل، 155 نوجوانوں کے فنی اور پیشہ ورانہ کورسز مکمل

کابل، 155 نوجوانوں کے فنی اور پیشہ ورانہ کورسز مکمل

 

 

کابل ( الامارہ) وزارت محنت و سماجی امور اور ایک غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے، 155 نوجوانوں نے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیمی مرکز سے چار شعبوں بجلی، فریج-ایئر کنڈیشننگ، الیکٹرانک آلات کی مرمت اور ٹیلرنگ میں چھ ماہ کی تدریسی اور عملی تربیت مکمل کرکے بطور ہنر مند افراد فارغ التحصیل ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ محنت و سماجی امور کے تحت گزشتہ نو مہینوں میں دارالحکومت کابل اور مختلف صوبوں میں تقریباً 35,000 نوجوان مختلف شعبوں میں فنی اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرچکے ہیں۔