کابل

کابل ،وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ترکمن سفیر کی ملاقات

کابل ،وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ترکمن سفیر کی ملاقات

 

کابل (الامارہ) وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی مولوی نجیب اللہ حیات حقانی سے کابل میں ترکمانستان کے سفیر خواجہ عوادوف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے آپٹیکل فائبر، سائبر سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی سے متعلق موضوعات پر بات کی۔

وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان عنایت اللہ الکوزئی نے کہا کہ ملاقات میں مولوی نجیب اللہ حیات حقانی نے ڈیٹا کی ترسیل کے لیے فائبر آپٹک بچھانے کو ضروری قرار دیا اور مزید کہا کہ ملک کی سطح پر سائبر کرائم لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ ہم اس سلسلے میں دیگر ضروری اقدامات اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ترکمانستان کے سفیر خواجہ عوادوف نے کہا کہ دونوں ممالک فائبر آپٹک بچھانے اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی کوشش کریں گے۔