نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتس کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر انتظامی و مالی امور سے ملاقات آج اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتس نے وزارت صحت عامہ کے ڈائریکٹر مالی اور انتظامی امور مولوی محمد اسحاق صاحبزاده سے ملاقات کی۔ باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت عامہ نے […]
کابل: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتس کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر انتظامی و مالی امور سے ملاقات
آج اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتس نے وزارت صحت عامہ کے ڈائریکٹر مالی اور انتظامی امور مولوی محمد اسحاق صاحبزاده سے ملاقات کی۔ باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت عامہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران بیرونی امداد ، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ وسیع تر ہم آہنگی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صاحبزادہ نے اس وفد سے کہا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ادارے اس وزارت کے ساتھ مل کر اپنے پروگرام کو ایڈجسٹ کریں اور اپنا تعاون جاری رکھیں۔ مارٹن گریفتس نے شعبہ صحت کی وزارت کے ساتھ زیادہ تعاون اور ہم آہنگی کو ضروری قرار دیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتس ایک وفد کی سربراہی میں افغانستان آئے تھے اور امارت اسلامیہ افغانستان کے متعدد اعلیٰ حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
Sorry. No data so far.