نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
وزارت اطلاعات و ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نشریات مہاجر فراہی کا کہنا ہے کہ اس وقت بیہقی پبلشرز کی جانب سے قرآن کریم کی 5000 نسخے چھپ کر آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی کتابت بھی ایک افغان کاتب نے کی ہے ۔ بڑے عرصے سے ہماری خواہش تھی کہ ہم ملک کے اندر ہی قرآن پاک طبع کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فی قرآن پاک کی طباعت اعلی کوالٹی کاغذ اور بہترین جلد بندی کے ساتھ کی گئی ہے جس پر ہمارا فی نسخہ 240 افغانی خرچ ہوئے ہیں۔ لیکن عوام کے لیے 230 افغانی میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف مستقبل میں مزید 200,000 نسخوں کی اشاعت ہے جس پر کام جاری ہے اور وقتا فوقتا نئے نسخے مارکیٹ میں آتے رہیں گے۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
لید بند دی.