نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
امارت اسلامیہ افغانستان کے کابینہ سیشن کا اکیسواں اجلاس آج 29 اپریل 2024 پیر کو وزیر اعظم افغانستان ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف موضوعات پر بحث اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق پکتیا، پکتیکا، خوست، ننگرہار اور قندھار میں کوئلے کی پروسیسنگ، پیکجنگ اور لوڈنگ پر بحث ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اس کام کے لیے مختص زمین پر وزارت زراعت، آب پاشی اور لائیو سٹاک کی منظوری کے بعد قیادت کے حکم کے بعد عملی کام شروع کیا جائے۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں وزارت زراعت، آب پاشی اور لائیو سٹاک کی جانب سے صوبہ بلخ، ننگرہار، ہرات اور ہلمند میں چھ زرعی کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور کو حوالے کیا گیا۔ جسے بعد ازاں قیادت کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.