کابل

کابینہ کے بیسویں اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پلان کی منظوری دے دی گئی

کابینہ کے بیسویں اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے پلان کی منظوری دے دی گئی

 

کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا 20 واں اجلاس آج وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی سربراہی میں ہوا، جس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال اور فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں جامع بحث کے بعد وزارت داخلہ کے تیار کردہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے پلان کی منظوری دے دی گئی اور متعلقہ اداروں کو پلان پر عمل درآمد کا ٹاسک دیا گیا۔
اجلاس میں مویشی مالکان کو این جی اوز کی طرف سے دی جانے والی امداد کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی اور وزارت اقتصادیات کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ مستقبل میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھائے۔