کاپیسا

کاپیسا، رواں سال انار کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ

کاپیسا، رواں سال انار کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ

کابل(الامارہ)
کاپیسا، محکمہ زراعت ، آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام کے مطابق، اس صوبے میں گزشتہ سال کے مقابلے انار کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کاپیسا ڈائریکٹر زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک مولوی محمد نعیم رحمانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس صوبے میں انار کے باغات سے حاصل شدہ پیداوار 22250 ٹن تھی،جبکہ رواں سال 32709 میٹرک ٹن ہے ،جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ .
مولوی رحمانی نے مزید کہا کہ اس صوبے کے ضلع تگاب میں انار کے سب سے زیادہ باغات ہیں اور اس صوبے کے مشہور بیڈنی کے نام سے جو زیادہ تر پاکستان، بھارت، دبئی اور ترکمانستان کو برآمد کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر کاپیسا کے ڈائریکٹر زراعت نے کسانوں اور باغبانوں کے ساتھ مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس وقت اس صوبے کے کسانوں اور باغبانوں کی زرعی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کے لیے پانچ کولڈ رومز کی تعمیر جاری ہے۔