نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل ( بی این اے) قومی ادارہ برائے شماریات نے گزشتہ مالی سال 1402ش ( مارچ 2023ء تا مارچ 2024ء ) برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار اکٹھے کیے ہیں جس کے مطابق برآمدات کی مالیت 1 ارب 77 کروڑ 9 لاکھ ڈالر اور درآمدات کی مالیت 8 ارب 57 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ہے۔
ادارہ شماریات نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملک کی برآمدات میں سب سے زیادہ پھل برآمد کیے گئے جن کی مالیت 64 کروڑ 5 ملین 5 لاکھ ڈالر تھی۔ اس کے علاوہ جڑی بوٹیاں، معدنیات اور سبزیاں ملک کی برآمدات میں بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال کو درآمدی اشیاء میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات اور خوردنی تیل درآمد کیا گیا جس کی کل مالیت 1 ارب 37 کروڑ 86 لاکھ ڈالر رہی۔
ذرائع کی معلومات کے مطابق؛ اس کے علاوہ مشینیں، گاڑیاں اور 1ارب 1 کروڑ 59 لاکھ ڈالر مالیت کے اسپیئر پارٹس، کپڑا (ٹیکسٹائل)، دھاتیں اور دھاتی مصنوعات بالترتیب وہ اشیاء ہیں جو گزشتہ سال سب سے زیادہ درآمد کی گئیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.