نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل( بی این اے ) وزارت صحت عامہ کے فیصلے کے مطابق کاپیسا، پکتیا، خوست انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اور مڈوائفری ڈیپارٹمنٹ آف بدخشان نے بارہویں جماعت پاس کرنے والے لڑکیوں کو داخلے دینے کا عمل شروع کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق کاپیسا، پروان، پنجشیر، میدان وردگ، غزنی، پکتیا، لوگر، خوست، بدخشان، بامیان اور پکتیکا میں بارہویں جماعت سے فارغ التحصیل لڑکیاں رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ وزارت صحت عامہ نے مذکورہ صوبوں کے محکمہ صحت عامہ کو ایک خط کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ 12ویں جماعت سے فارغ التحصیل لڑکیوں کو ملک کے طبی اداروں میں داخلہ دینے میں تعاون کریں۔ اس۔مقصد کے لیے وزارت صحت کی جانب سے ان صوبوں میں وفود بھی بھیجے گئے ہیں۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.