نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) ہرات کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کے مطابق اس صوبے میں پانچویں مینار کی بحالی ومضبوطی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ مذکورہ صوبے کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے آثار قدیمہ کے سربراہ ابوذر مظفری نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ آغا خان فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے ہرات کے پانچویں تاریخی مینار کی مضبوطی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر آغا خان فاؤنڈیشن کے عہدیدار محمد داؤد صادق نے بتایا کہ تاریخی مینار کی صفائی اور قدیم دیواروں کی نشاندہی کا عمل شروع اور منصوبے کے مطابق مرکزی دیواروں کے ساتھ ساتھ امدادی دیواریں بھی بنائی جا رہی ہیں تاکہ مینار پہلے کی طرح مستحکم رہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاه بسته شده است.