نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) صوبہ ہلمند کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس سے متعلق ٹیپ بال کرکٹ فیڈریشن کی طرف سے صوبہ ہلمند کے ضلع مارجہ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان ٹیپ بال کرکٹ مقابلے سپین غر اے ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنےسےاختتام پذیر ہوئے۔ ان مقابلوں میں سپین غر اے، سپین غر بی، پوپل کلب، سٹار، کامران، خوشحال، عرفان افغان اور شاہین صداقت ٹیموں نے حصہ لیا۔ مذکورہ مقابلوں کا فائنل سپین غر اے اور عرفان افغان ٹیموں کے درمیان ہوا، جس کے نتیجے میں عرفان افغان ٹیم نے اپنے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر دس اوورز میں حریف ٹیم کو 147 رنز کا ہدف دیا، جبکہ دوسری جانب سپین غر اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں سے حاصل کر کے چیمپئن شپ جیت لی ۔
ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، جو ایک دن تک جاری رہے ،آخر میں جیتنے والی ٹیم کو چیمپئن شپ کپ اور بہترین کھلاڑیوں کے لیے تیار کردہ تحائف دیے گئے ۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.