نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(الامارہ) صوبہ ہلمند کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلقہ فٹ بال فیڈریشن کے وفد کی طرف سے لکڑئ فٹبال ایریا میں سات ٹیموں کے درمیان فٹبال لیگ کے مقابلے شروع ہوگئے۔
ان مقابلوں میں اباسین چپے، منصوری یوتھ، عمری یوتھ، سپین غربازان ، پامیر اتلان، اوربل اتلان، اور لکڑی ہائی سکول کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلوں کا پہلا میچ اباسین چپے اور منصوری یوتھ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،جس کے نتیجے میں منصوری یوتھ ٹیم نے اپنے حریف ٹیم کو2 گول کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے نوجوانوں کے اتحاد کے اور منشیات سے دور رکھنے کے مقصد سے ہر سال ضلع گرمسیر میں منعقد کی جاتی ہیں۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.