نام کاربری یا نشانی ایمیل
رمز عبور
مرا به خاطر بسپار
کابل(بی این اے ) بامیان کے دورے کے دوران وزیر ہائیرایجوکیشن مولوی ندا محمد ندیم نےمذکورہ صوبے کے گورنر مولوی عبداللہ سحری ، یونیورسٹی کی چانسلر، اساتذہ اور انتظامی عملے سے ملاقات کے دوران کہاکہ امارت اسلامیہ افغانستان کی قیادت کوشاں ہے کہ ہائیرایجوکیشن سسٹم کو ترقی یافتہ اور جدید بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیرایجوکیشن سسٹم ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے اور اس کے خلاف دشمن کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ مولوی ندیم نے یونیورسٹیوں کے مقصد کے بارے میں یہ بھی کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایسی اسلامی شخصیات کی تربیت ہونی چاہیے، جن کی نظریات اور سوچ اسلامی عقائد اور ثقافت پر مبنی ہو۔ اس موقع پر بامیان یونیورسٹی کے صدر حضرت محمد برہانی نے وزیر ہائیرایجوکیشن کے سربراہ کو اپنی کامیابیوں، مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
یہ مضمون بغیر لیبل والا ہے۔
دیدگاهها بسته است.