آپریشن، آفسروں سمیت 35 ہلاک، 5 گرفتار، کافی غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، ننگرہار، لوگر،تخار اور میدان صوبوں میں فوجی آفسروں اور کمانڈو کو نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے حیرتان بندری شہر کی دفاعی چوکی پر مجاہدین نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، ننگرہار، لوگر،تخار اور میدان صوبوں میں فوجی آفسروں اور کمانڈو کو نشانہ بنایا۔
تفصیل کے مطابق صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے حیرتان بندری شہر کی دفاعی چوکی پر مجاہدین نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 4 ہلاک، 3 گرفتار، 2 زخمی حالت میں گرفتار اور بعد میں رہا کردیا گیا،اس کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
دریں اثناء صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے بیار کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین کا حملہ اور قبضہ، 9 جنگجو ہلاک، کمانڈر عتیق اللہ شدید زخمی اور مجاہدین نے تمام اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کابل شہر کے شاہ شہید کے علاقے نوآباد کے مقام پر مجاہدین نے فوجی آفسر میرویس ولد عنایت اور جمعرات کے روز صبح سویرے ضلع بگرامی کے گلبٹہ کے مقام پر فوجی آفسر کرنل آصف ولد نادر لغمانی کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے کنڈو کے علاقے میں بم دھماکوں سے کمانڈر سمیت 8 کمانڈو ہلاک، 5 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا،جبکہ دوپہر کے وقت ضلع محمدآغہ کے زاہد اور زکریاخیل کے علاقوں میں حملے اور دھماکے سے ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی ہوئے۔
اسی طرح بدھ کے روز دوپہر کے وقت صوبہ تخار کے صدر مقام تالقان شہر کے چوبر کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں جنگجو کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک، 9 زخمی اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے فامیلی کے علاقے میں مجاہدین نے کمانڈو پر حملہ کیا، جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا،جس میں 4 اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔