اسماعیل خان، صوبائی گورنر، کور کمانڈر سمیت ہزاروں سرنڈر

صوبہ ہرات میں اعلی حکام نے امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ صوبائی دارالحکومت ہرات شہر کی فتح کے بعد ہرات کے معروف کمانڈر محمد اسماعیل خان، کابل انتظامیہ کے نائب وزیرداخلہ عبدالرحمن رحمن، کابل انتظامیہ کے صوبہ ہرات کے گورنر بریگیڈئیر عبدالصبور قانع،  ظفر کور کمانڈر جنرل خیال نبی احمدزئی، اینٹلی […]

صوبہ ہرات میں اعلی حکام نے امارت اسلامیہ کے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

صوبائی دارالحکومت ہرات شہر کی فتح کے بعد ہرات کے معروف کمانڈر محمد اسماعیل خان، کابل انتظامیہ کے نائب وزیرداخلہ عبدالرحمن رحمن، کابل انتظامیہ کے صوبہ ہرات کے گورنر بریگیڈئیر عبدالصبور قانع،  ظفر کور کمانڈر جنرل خیال نبی احمدزئی، اینٹلی جنس سروس ڈائریکٹر حسیب صدیق نے ہزاروں فوجیوں اور حامیوں کے ہمراہ  امارت اسلامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

امارت اسلامیہ کے صوبائی گورنر اور کمیشن برائے دعوت و ارشاد کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور سب کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انہیں تسلی دی۔

قاری محمد یوسف احمدی ترجمان امارت اسلامیہ

04 محرم الحرام 1443ھ ق بمطابق 13 اگست 2021 ء