افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات ، امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات ، امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے ہمسائے کے طور پر بہتر تعلقات چاہتی ہے اور ان تمام وسائل و ذرائع پر یقین رکھتی ہے جو اس ہدف تک ہمیں پہنچاسکتے ہیں۔ حالیہ دنوں پاکستانی حکام کی جانب […]

افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات ، امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان
امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے ہمسائے کے طور پر بہتر تعلقات چاہتی ہے اور ان تمام وسائل و ذرائع پر یقین رکھتی ہے جو اس ہدف تک ہمیں پہنچاسکتے ہیں۔
حالیہ دنوں پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان کے خلاف بیانات دیے جارہے ہیں جو قابل افسوس ہیں۔
امارت اسلامیہ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔
ہم اس مقصد کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہیں، پاکستانی فریق کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ حالات کو قابو رکھنے کی کوشش کرے۔ بے بنیاد باتوں اور اشتعال انگیز خیالات کے اظہار سے احتراز کرے۔ کیوں کہ ایسی باتیں اور بداعتمادی کی فضا کسی فریق کے مفاد میں نہیں۔
امارت اسلامیہ جس طرح اپنے ملک کے اندر امن و استحکام کو اہمیت دیتی ہے اسی طرح پورے خطے کے لیے امن و استحکام چاہتی ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
ترجمان امارت اسلامیہ
ذبیح اللہ مجاہد
۱۰/۶/۱۴۴۴هـ ق
۱۳/۱۰/۱۴۰۱هـ ش ــ 2023/1/3م