دوشنبہ

افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محمد یوسف کارگر وسطی ایشیائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔

افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محمد یوسف کارگر وسطی ایشیائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔

 

دوشنبے: افغانستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ محمد یوسف کارگر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والے CAFA انتخابات میں سینٹرل ایشین فٹ بال ایسوسی ایشن (CAFA) کے نائب صدر منتخب ہو گئے۔

اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں عالمی اور ایشیائی فٹ بال حکام کے علاوہ کرغزستان، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، ایران اور ازبکستان کی فٹبال فیڈریشنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے واضح اکثریت سے محمد یوسف کادگر کو سنٹرل ایشین فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر کے طور پر منتخب کرلیا۔