کابل

افغانستان کی سر زمین کسی ملک کی سالمیت کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر دفاع

افغانستان کی سر زمین کسی ملک کی سالمیت کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر دفاع

افغانستان کے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے عید الفطر کے پیغام میں خطے کے ممالک اور بین الاقوامی برادری کو پر امن افغانستان کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا: ” افغانستان کی سر زمین کسی ملک کی سالمیت کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ افغانستان میں ایسے کسی گروہ یا شخصیات موجود نہیں ہیں جو خطے کے ممالک یا بین الاقوامی برادری کےلیے چیلنج ہو۔ ایسے گروہ یا شخصیات کی موجودگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو سختی مسترد کرتا ہوں۔” انہوں نے افغان فورسز کو امن و امان بحال رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کےلیے چوکس رہنے کی تاکید کی۔ انہوں نے پچھلے دو عشروں میں بیرونی افواج کے خلاف لڑنے والے معذور مجاہدین اور یتیموں اور بیواؤں کو بھی عید کی مبارک باد دی۔