فراه

افغانستان کے اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے ۔ ملا عبدالغنی برادر

افغانستان کے اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے ۔ ملا عبدالغنی برادر

 

فراہ : صوبہ فراہ میں بخش آباد ڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ : امارت اسلامیہ کی قیادت گڈ گورننس کے لیے افراد کی تقرری میں پوری تندہی سے کام لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” میں فراہ کے مجاہد عوام کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور بخش آباد ڈیم کے حوالے سے آپ کے مطالبات پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ افغانستان کے اقتصادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے اور میں نے سنجیدگی سے اقتصادی میدان میں پیش رفت کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔ ہم بخش آباد ڈیم کے باقی ماندہ کاموں کو مکمل کرنے کے لیے دستیاب وسائل سے استفادہ کریں گے۔ ٹھیکہ لینے والی کمپنی اس کام کو خلوص اور امانت کے ساتھ مکمل کرے۔