کابل

افغانستان کے متعدد صوبوں میں زلزلہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وزارت صحت

افغانستان کے متعدد صوبوں میں زلزلہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ وزارت صحت

 

کابل: وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر شرافت زمان نے زلزلے کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ: بیشتر صوبوں سے اطلاعات موصول ہوئیں الحمدللہ تاحال کسی بڑے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ سوشل میڈیا پر بدخشاں، پنجشیر، ننگرہار، میا اسلم اور کوچی پلازہ میں نقصانات کے بارے میں بتایا جارہا ہے ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ گئی ہیں ۔ ابھی تک جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے ، صرف چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔