افغان وزارت خارجہ کی شام اور ترکیہ میں ہونے والے زلزلے میں اموات اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہم دردی

افغان وزارت خارجہ کی شام اور ترکیہ میں ہونے والے زلزلے میں اموات اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہم دردی۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ افغان عوام اور حکومت کی جانب سے شام اور ترکی میں ہونے والے زلزلے میں جانی و مالی نقصانات پر دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ گہری […]

افغان وزارت خارجہ کی شام اور ترکیہ میں ہونے والے زلزلے میں اموات اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہم دردی۔

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ افغان عوام اور حکومت کی جانب سے شام اور ترکی میں ہونے والے زلزلے میں جانی و مالی نقصانات پر دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ گہری ہم دردی کا اظہار کرتی ہے۔
وزارت خارجہ اس الم ناک حادثے میں شہید ہونے والوں کےلیے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کرتی ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان اس اندوہ ناک صورت حال اپنے مسلمان بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اسلامی ممالک اور عالمی رفاہی اداروں سے زلزلہ زدگان کے ساتھ انسانی ہم دردی کے پیش نظر بھر پور تعاون کی اپیل کرتی ہے۔