افغان وزارت خزانہ کی کسٹم ٹیرف کمیٹی کا اجلاس ، بعض درآمدی و برآمدی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی پر غور

افغان وزارت خزانہ کی کسٹم ٹیرف کمیٹی کا اجلاس ، بعض درآمدی و برآمدی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی پر غور کابل(بی این اے) وزارت خزانہ کی ٹیرف کمیٹی کے اجلاس میں کسٹم ٹیرف، بعض اشیاء کی درآمد و برآمد سے متعلق بات چیت اور فیصلے کئے گئے۔ باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خزانہ نے […]

افغان وزارت خزانہ کی کسٹم ٹیرف کمیٹی کا اجلاس ، بعض درآمدی و برآمدی اشیا کی کسٹم ڈیوٹی پر غور
کابل(بی این اے) وزارت خزانہ کی ٹیرف کمیٹی کے اجلاس میں کسٹم ٹیرف، بعض اشیاء کی درآمد و برآمد سے متعلق بات چیت اور فیصلے کئے گئے۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خزانہ نے آج ایک نیوز ریلیز میں کہا اس اجلاس میں وزارت خزانہ کے سیکریٹری برائے کسٹمز و ریونیو ملا محمد ناصر آخوند نے ٹیرف کمیٹی کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اس کمیٹی کے تمام فیصلوں کا اثر ٹیکس پر پڑتا ہے جس سے مارکیٹوں میں اشیا کی قیمتوں میں کمی اور اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیےضروری ہے کہ کمیٹی اپنے تمام فیصلے احتیاط سے اصولوں کے مطابق کرے۔
کسٹم ٹیرف ڈپارٹمنٹ کے سربراہ عبدالرحمن وقاد نے مچھلی، ڈبہ پیک لوبیا، چاکلیٹ، سولر ہاٹ ٹب، واشنگ پاؤڈر اور بعض اشیاء پر برآمدی ٹیرف اور کسٹم ٹیرف کے بارے میں تاجروں اور صنعت کاروں کی درخواستوں پر جامع گفتگو کی۔ انہوں نے ٹیرف کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ایکسپورٹ آئٹمز پر تبادلہ خیال کیا
اجلاس میں ملکی پیداوار، کاروبار کی ترقی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور حکومتی ریونیو میں بہتری کے لیے ضروری فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے اختتام پر افغانستان کی اپنی قومی کھاد بنانے کے لیے بعض اشیا کی درآمدات کے ٹیکس حوالے سے بھی لازمی فیصلے گئے۔