افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی انجینئر گلبدین حکمت یار سے ملاقات اور تعزیت

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی انجینئر گلبدین حکمت یار سے ملاقات اور تعزیت۔ آج وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے انجینئر گلبدین حکمت یار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کل کے سانحہ ایمان مسجد کابل میں دو افراد کی شہادت پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت […]

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی انجینئر گلبدین حکمت یار سے ملاقات اور تعزیت۔

آج وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے انجینئر گلبدین حکمت یار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کل کے سانحہ ایمان مسجد کابل میں دو افراد کی شہادت پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی۔ متقی صاحب نے اس اندوہ ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت سکیورٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کرے گی، ایسے واقعات کی روک تھام کرے گی اور مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
بعد آزاں گلبدین حکمت یار نے وزیر خارجہ کی آمد اور ہم دردی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مذکورہ واقعہ کو ملک دشمنوں کی کارستانی قرار دیا۔