کابل

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو

افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو

دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹرانزیٹ اور دیگر اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال۔ افغان وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عید سے قبل پاکستانی جیلوں میں قید تمام افغان شہریوں کو رہا کردیا جائے تاکہ یہ اپنے گھروں میں عید مناسکیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کیا۔
اس کے علاوہ دونوں شخصیات نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات میں اضافے پر اتفاق رائے کیا۔