افغان وزیر معدنیات و پیٹرولیم اور ترک کمپنی کا گیس سے بجلی کی پیداوار پر تبادلہ خیال

افغان وزیر معدنیات و پیٹرولیم اور ترک کمپنی کا گیس سے بجلی کی پیداوار پر تبادلہ خیال کابل (بی این اے)وزیرمعدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے ترک کمپنی کے نمائندے کی ملاقات ۔ باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر معدینیات و پٹرولیم نے آج شائع ہونے والے ایک خبر میں کہا ہے […]

افغان وزیر معدنیات و پیٹرولیم اور ترک کمپنی کا گیس سے بجلی کی پیداوار پر تبادلہ خیال
کابل (بی این اے)وزیرمعدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے ترک کمپنی کے نمائندے کی ملاقات ۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر معدینیات و پٹرولیم نے آج شائع ہونے والے ایک خبر میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں شیخ شہاب الدین دلاور اور ترک کمپنی کے نمائندے نے جوزجان میں جرقدوق، یتیم طاق اور خواجہ گوگردک کے گیس فیلڈز سے 1100 میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنا خبر میں کہا گیا ہے کہ معدنیات اور پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر سے گوانتانامو جیل سے رہائی پانے والے آخری قیدی اسد اللہ ہارون نے ملاقات کی۔ اسداللہ ہارون نے ملاقات میں ملک کی اقتصادی، سماجی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔